دانلود کتاب های عربی


سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

نویسنده: name

سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمایی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلایل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آیے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمایی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کویی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلووں کو مضبوط دلایل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفایے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گیی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لایے گیےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مولف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قایم کیے ہویے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں رسول اقدسﷺ کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آراء نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روافض و خوارج کے بے بنیاد اعتراضات اور پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے اس کتاب کا ہر ایمان والے شخص کے گھر میں ہونا ضروری ہے ع۔م .

سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں رسول اقدسﷺ کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آراء نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روافض و خوارج کے بے بنیاد اعتراضات اور پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے اس کتاب کا ہر ایمان والے شخص کے گھر میں ہونا ضروری ہے ع۔م .



برای سفارش کتاب، کافی است نام و "کد کتاب" را از طریق پیامک یا تلگرام به شماره 09355621039 ارسال نمایید تا در اولین فرصت با شما تماس حاصل شود.
تبلیغات